حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ المہدی اور امام جمعہ نیویارک آمریکہ حجۃ الاسلام و المسلمین الحاج علامہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی مدظلہ العالی کے جانب سے آیۃ اللہ الحاج آقای سید ہاشم حسینی بوشہری مدظلہ العالی کا جامع مدرسین کے نئے صدر منتخب ہونے پر اپنے پیغام میں کہا کہ بہت ہی خوشی اور مسرت کا مقام ہے کہ حوزہ علمیہ قم المقدسہ کے بہترین اور مایۂ ناز استاد حضرت آیۃ اللہ الحاج آقای سید ھاشم حسینی بوشہری مدظلہ العالی، حوزہ علمیہ قم المقدسہ کے بہت بڑے علمی و تحقیقی ادارے جامعہ مدرسین کے اکثر آراء سے صدر منتخب ہوئے ہیں اور تہران کے امام جمعہ موقت ،بہترین اور قابل ترین استاد حضرت آیۃ اللہ الحاج آقای سید احمد خاتمی مدظلہ العالی کو جامع مدرسین قم المقدسہ کا سینئر نائب صدر منتخب کیا گیا ہے اور حوزہ علمیہ قم المقدسہ کے مشہور و معروف جلیل القدر عالم دین حجۃالاسلام والمسلمین الحاج علامہ شیخ عباس کعبی مدظلہ العالی کو نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ الحمدللہ یہ دونوں سادات بزرگوار حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں عرصۂ دارز تک سطوح اور دورۂ خارج میں میرے ہم کلاس تھے۔
انہوں نے نیویارک میں حوزہ علمیہ المہدی میں دروسِ خارج فقہ و اصول کے بعد اپنے شاگردوں کو بتایا کہ جامع مدرسین نہ صرف ایران کے اندر بلکہ پوری دنیا میں ایک مرکزی حیثیت رکھتاہے۔
انہوں نے اپنے شاگردوں کو بتایا کہ ایران کی مشہور و معروف شخصیت حضرت آیۃ اللہ الحاج آقای شیخ محمد یزدی رحمۃ اللہ علیہ کے اس جہان سے جانے کے بعد جامع مدرسین قم المقدسہ کے تمام ممبران کا بر وقت یہ انتخاب دنیائے اسلام کے مفید و موثر ثابت ہوگا۔
حضرت آیۃ اللہ الحاج آقای سید ھاشم حسینی بوشہری اور حضرت آیۃ اللہ الحاج آقای سید احمد خاتمی دامت برکاتہما کی علمی و ادبی و سماجی بے نظیر و بے شمار خدمات کسی سے مخفی نہیں ہیں
جناب آقای بوشہری مدظلہ العالی ایک بہترین شخصیت کے مالک ہیں اور وہ ہمارے زمانے میں بھی تحصیل علم کے ساتھ ساتھ ھمیشہ اس کوشش و تلاش میں رھتے تھے کہ انکے ذریعے سے طلاب عزیز کی مشکلات کے حل کیلئے اگر کچھ ہوسکتا ہو تو وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔
اور ایسی شخصیت جو تدریس اور تالیف اور اداروں کو چلانے اور طلاب کو اپنی طرف متوجہ اور جذب کرتی ہو وہ یہی تھے۔
انہوں نے فرمایا کہ یقینا جامع مدرسین حوزہ علمیہ قم المقدسہ جو حضرت امام خمینی رح پھر مقام معظم رہبری کے زمانے میں پوری دنیا کے کونے کونے تک علوم و فن و معارف اسلامی کو پہنچانے میں موفق ہے امید ہے کہ اب پہلے سے اور زیادہ علمی و تحقیقی خدمات انجام دی جائیں گی۔
انہوں نے حضرت آیۃ اللہ الحاج آقای سید ہاشم حسینی بوشہری، آیۃ اللہ الحاج آقای سید احمد خاتمی اور حجۃالاسلام والمسلمین الحاج شیخ عباس کعبی مدظلہم العالی کی روز افزوں ترقی و کامیابی و کامرانی و سربلندی کے ساتھ ساتھ جامع مدرسین قم المقدسہ کی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔